اسلام آباد (جیوڈیسک) تھانہ ترنول کے علاقہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران چار نامعلوم ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر نقدی موبائل اور دیگر سامان لوٹ لیا، پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے عبدالرشید نے بتایا کہ چار ڈاکوئوں نے گھر کی بیل بجائی بھائی نے دروازہ کھولا تو ڈاکو زبر دستی اندر داخل ہوگئے اور اسلحہ کی نوک پر 50 ہزار نقدی، موبائل اور دیگر سامان چھین کر لے گئے
ادھر کوہسار پولیس کو اشفاق نے بتایا کہ اس کی کار بلیوایریا سے چوری ہوگئی، مارگلہ سے حسن رسول کی موٹرسائیکل، ترنول سے سنگین خان کی موٹرسائیکل اور عامر ضیاء کی موٹرسائیکل چوری کرلی گئی جبکہ آبپارہ سے عابد حسین کے 70 ہزار روپے چوری ہوگئے، پولیس نے وارداتوں کے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔