ڈاکوئوں نے ٹیوٹا کوروک کر ذوالفقار اور اس کے بھائی سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین لئے

مصطفی آباد/للیانی: تین نا معلوم ڈاکوئوں نے ٹیوٹا کوروک کر ذوالفقار اور اس کے بھائی سے ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین لئے۔

تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے رہائشی ذوالفقار نے وڈانہ میں کریانہ سٹور بنا رکھا ہے گزشتہ شام جب وہ اپنی بھائی وسیم کے ہمراہ دوکان بند کر کے واپس آ رہا تھا کہ تین نا معلوم ڈاکوئوں نے ٹیوٹا کو روک کر اسلحہ کے زور پر دونوں بھائیوں کو گاڑی سے اتار لیا اور ہزاروں روپے نقدی و موبائل فون چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔