ڈاکوؤں نے تاجر سے 40 لاکھ چھین لیے شہری 16 گاڑیوں سے محروم

Robbers

Robbers

فیصل آباد (جیوڈیسک) ڈکیتی اور چوری کی ڈیڑھ درجن سے زائد وارداتوں کے دوران تاجر 40 لاکھ رو پے جبکہ شہری کار اور 15 موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہریانوالہ چوک میں مقامی تاجر نعیم اسلم سے مسلح افراد نے 40 لاکھ روپے چھین لیے، 7 ج ب میں آ صف اور اسکے کزن شعیب، 550 گ ب میں زکریا اور 206 ر ب میں بھی زکریا سے ڈاکوئوں نے موٹر سائیکلیں، نقدی اور موبائل فونز چھین لیے 67 ج ب میں طارق جاوید کی دکان سے ڈھائی لاکھ نقدی اور موبائل فونز چھین لیے، منصور آباد میں شاہد محمود ،252 ر ب میں منیر احمد کے گھروں کا صفایا کیا گیا

کارخانہ بازار سے الیاس کی کار، جناح کالونی سے ذیشان، رضا آباد سے بوٹا ، فتح آباد سے شہباز، مجاہد ہسپتال کے سامنے سے یونس، الائیڈ ہسپتال سے عمیر، گلستان کالونی سے لال دین، باغ جناح سے عظیم، خالد آباد سے اعظم ، ناظم آباد سے شاہد، مکوآنہ سے ندیم، نشاط آباد سے شبیر اور مغل پورہ سے قاسم کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔