ڈاکؤں کو پکڑنے کے لئے اب پولیس ڈرون سے مدد لے گی

Drone

Drone

سندھ (جیوڈیسک) کچے کے ڈاکؤں کو پکڑنے کے لئے اب پولیس جاسوس طیارے سے مدد لے گی۔

سندھ کے ڈاکؤں کی شامت آنے والی ہے کیونکہ بے بس پولیس نے انہیں ہتھیانے کا انتظام کر لیا ہے، ڈاکو پولیس سے تو بچ نکلتے تھے مگر اب سندھ پولیس ڈرون کی مدد سے ڈکوؤں کا پتہ لگائے گی۔

سکھر پولیس حکام کچے کے علاقے میں چھپنے والے ڈاکوؤں کواب ڈرون کی مدد سے پکڑیں گی، ایس ایس پی سکھر کا کہنا ہے کہ ڈرون جی پی ایس سسٹم کے زریعے ہدف کی درست نشاندہی کرسکے گا اور ڈاکو فرار نہیں ہو پائیں گے۔

انکا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کی مدد کرنے والا ڈرون فائرنگ کی سمت کا تعین کرنے میں بھی معاون ہوگا، بس خیال رکھنا ہوگا کہ یہ ڈرون فائرنگ کی زد میں نہ آنے پائے۔

حکام کے مطابق سکھر پولیس نے اضافی فنڈز درکار نہ ہونے کے باوجود ڈرونز کو حاصل کر لیا ہے۔ ڈرون کے تحفظ کے لئےایک خصوصی گاڑی تیار کی گئی ہے۔