ڈاکووں کے انکشاف پر تھانہ منصور آباد کا کانسٹیبل گرفتار

Robbers

Robbers

فیصل آباد (جیوڈیسک) تھانہ منصور آ باد میں تعینات کانسٹیبل کوزیر حراست ڈاکو کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا گیا ۔تھانہ منصور آ باد کے ایس ایچ او نعیم عاد ل نے چند روز قبل ڈ کیتی کی وارداتیں کر نے والے ملزم وقاص عرف وکی کو حراست میں لیکر اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے انکشاف کیا کہ پولیس کانسٹیبل رضوان اور صغیر بھی اسکے ساتھ وارداتوں میں شریک رہے ،جس پر ایس ایچ او منصور آ باد نعیم عادل نے اپنے ہی تھانہ میں تعینات کانسٹیبل کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔