کشمور (جیوڈیسک) کشمور میں کندھ کوٹ کے قریب ڈاکوؤں کی مسافر بس پر فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے انڈس ہائی وے پر کندھ کوٹ کے قریب مسافر بس کو رکنے کا اشارہ کیا۔
بھکر سے کراچی جانےوالی بس کے نہ رکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس سے بس میں سوار ایک مسافر جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ، جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔