مصطفی آباد/للیانی کی خبریں 7/3/2015

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈکیتی کا الزام لگا کر روڈ بلاک کرنے والے 45افراد کے خلاف مقدمہ درج، 33گرفتار، ہمیں دس کے قریب افراد نے اسلحہ کے زور پرتشدد کیا نشانے بنانے کے بعد 5لاکھ روپے چھین لئے تھے، طاہر محمود لا الزام، تفصیلات کے مطابق طاہر محمود وغیرہ نے نے منیر وغیرہ پر ڈکیتی کا الزام لگا کر پولیس کے بر وقت نہ پہنچنے کے خلاف احتجاج روڈ بلاک کر دیا اور ایک گھنٹہ روڈ بلاک رکھا،جبکہ پولیس تھانہ مصطفی آباد نے روڈ بلاک کرنے والے45افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے33افراد کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد ملک عارف علی کے مطابق عبدالقادر اور منیر وغیرہ کے درمیان رنجش چل رہی تھی اور دونوں کے درمیان مقدمات درج ہیں، جس پر طاہر محمود وغیرہ نے ڈکیتی کا جھوٹا وقوع بنا کر 15پر کال کی اوربعد ازاں روڈ بلاک کر دیا، ہم میرٹ پر تفتیش کرکے حقائق منظر عام پر لائیں گے،
……………………
………………………
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) نائب تحصیلدار/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ، گرداور سرکل اور کمیٹی ممبران کے ہمراہ مختلف دوکانوں پر چھاپے، ہر ہفتہ کریانہ سٹور، دودھ، بیکری اور سبزی و فروٹ والوں کو چیک کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ارشاد بیگ نائب تحصیلدار/سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ،محمد لطیف خاںگردورسرکل ،لیاقت علی نائب قاصد حلقہ رینیوآفسر مصطفی آباد و ممبران امن کمیٹی و نمبرداران و معززین دیہہ کے ساتھ میٹنگ کی ، اور اس کے بعد ٹائون مصطفی آبادکا دورہ کیا ہے، سردار محمد ریاض ڈوگر، محمد ارشد جٹ، ماسٹر محمد بلال، محمد کلیم اللہ ودیگر ممبران کے ہمراہ کریانہ سٹور والوں کو وارننگ دی گئی کہ اشیا خانوں میں رکھ کر علیحدہ علیحدہ ریٹ لکھے جائیں،قصابوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ جانور سلاٹر ھائوس میں ہی زبحہ کریں اور ڈاکٹر کی مہر لگوائیں، سبزی و فروٹ والوں کی لسٹیں چیک کی گئی اور ان کو ہدایات کی گئی کہ علیحدہ علیحدہ خانوں میں فروٹ اور سبزیاں رکھ کر ریٹ لسٹ آویزاں کرنے کی ہدایات کی گئی، بیکری ، دودھ اور کریم فروخت کرنے والوں کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت جاری کی، آئندہ ہر ہفتہ دوکانداروں کو چیک کیا جائے گا اور صفائی کے انتظامات اور یٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،

LALYANI News

LALYANI News