دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں بارات کیساتھ آنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا

Wazirabad

Wazirabad

وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں بارات کیساتھ آنے والی فیملی کو لوٹ لیا گیا۔ سوہدرہ کا رہائشی عبد الستار اپنی فیملی کے ہمراہ کار نمبریLEC-2170 میں سوار ہو کراپنے ایک عزیز شمس حسین ولد لیاقت علی کی بارات کے ساتھ منڈی صفدر آباد شیخوپورہ سے وزیرآباد آ رہا تھا کہ تھانہ صدر وزیرآباد کے علاقہ میں جنڈیالہ ڈھاب والا نہر کے قریب موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا۔

گاڑی نہ روکنے پر ملزمان آگے نکل گئے اور فاصلہ پر جاکر گاڑی کے سامنے اسلحہ تان کر کھڑا ہو گئے۔ گاڑی روکنے پر ملزمان نے جان سے مار دینے کی دیکر سوار خواتین سے6تولہ طلائی گانی سیٹ،4عدد کڑے وغیرہ کل13تولہ طلائی زیورات اور10ہزار روپے نقدی چھین کرفرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ صدر نے کارڈرائیور کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔