ڈکیتی کی نیت سے چھپے دو ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار دو فرار ہو نے میں کامیاب

ڈسکہ: ڈکیتی کی نیت سے چھپے دو ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار دو فرار ہو نے میں کامیاب تفصیل کے مطابق تھانہ ستراہ کے علاقہ سرانوالی نہر بی آر بی کے کنارے 4 مسلح ڈاکو واردات کی نیت سے چھپے ہو ئے تھے کہ مخبر کی اطلاع پر ستراہ پولیس نے چھاپہ مار ا تو ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے تعاقب کر کے دو ملزمان حسن ممتاز اور عبدالوحید کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دو ڈاکو شاہ جماں عرف ٹیپو اورفیاض احمد فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے ستراہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔