اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ سے ڈکیتی اور اغوا کے تین ملزم عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس کی موجودگی میں فرار ہوگئے۔
سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں سکیورٹی انتظامات انتہائی سخت ہونے کے ساتھ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات ہوتے ہیں لیکن تین رکنی فل بینچ نے ڈکیتی اور اغوا کے 3 ملزموں کی عبوری مسترد کی تو کسی پولیس اہلکار نے انہیں گرفتارکرنے کی زحمت تک نہ کی اور ملزم باآسانی احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس اہلکار منہ دیکھتے ہی رہ گئے ، تینوں ملزمان کے خلاف ضلع بھکر کی پولیس نے ڈکیتی اور اغوا کے مقدمات درج کر رکھے تھے۔