ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی ضمانت خارج

Robbery

Robbery

راولپنڈی (جیوڈیسک) ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں گرفتا ر خطرنا ک ملزم کی عدالت نے درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ملزم علی حیدر کو تھانہ رتہ امرال پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا تھا جس میں ملزم پر ڈکیتی کے الزام عائد کئے گئے۔ ملزم کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج چوہدری عبدالرزاق کی عدالت میں درخواست ضمانت دائر کی گئی۔ سپیشل جج سینٹرل نے سرکاری اراضی کی فروخت اور کروڑوں کی خورد برد کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

ملزمان وہاب گل اور یوسف نیازی کے خلاف نیب نے کیس بنایا تھا جو بعد ازاں ایف آئی اے کو بھجوا دیا گیا تھا دونوں پر الزام تھا کہ انھوں نے کروڑوں کی سرکاری اراضی فروخت کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ۔بینکنگ کورٹ کے جج تنویر میر نے نجی بینک کی لاکھوں روپے کی رقم ادا کرنے پر دو نادہندگان کو سینٹرل جیل اڈیالہ سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔بینک ڈیفالٹرز محمد شاہد اور اظہر حسین کو عدالت نے قرض واپس نہ کرنے پر ایک سال قید کی سزا دیتے ہوئے جیل بھجوا دیا تھا۔