مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ڈکیتی و راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کا سرغنہ عمر جٹ پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار، گزشتہ ایک ماہ کے دوران 15اشتہاری، 12جواری ، 8منشیات فروش، ناجائز اسلحہ و دیگر جرائم میں ملوث 43ملزمان گرفتار،2لاکھ70ہزار نقدی، طلائی زیوارت، موبائل فون،4کلوچرس، 200لیٹر شراب ،13پسٹل برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ راجباہ پلی دفتوہ روڈ کے قریب ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے ملزمان عمر جٹ، علی حسن جٹ،رضوان جٹ، سلمان جٹ اور طیب بھٹی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ،2لاکھ70ہزار نقدی، طلائی زیوارت، موبائل فون، 5پسٹل بر آمد کر لیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران قتل، اقدام قتل، ڈکیتی و راہزنی ودیگر جرائم میں ملوث15خطر ناک اشتہاری، 8منشیات فروش،12جواری، ناجائز اسلحہ ویگر جرائم میں ملوث43افراد کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جا چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی او قصور جواد قمر کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں، جواریوں ودیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون شروع کر دیا ہے، صحافی و شریف شہری سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں، عوامی تعاون کے بغیر سماج دشمن عناصر کا قلع قمع ممکن نہیں۔ عوام میرے موبائل نمبر0304-7714016پر اطلاع کریں فوری کاروائی کروں گا۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او قصور جواد قمر کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔