دوران ڈکیتی قتل ہونے والے محمد سردار کے قاتلوں کا سراغ نہ مل سکا

مصطفی آباد/للیانی : دوران ڈکیتی قتل ہونے والے محمد سردار کے قاتلوں کا سراغ نہ مل سکا۔ خاندان کا واحد کفیل ٹیکسی پر قصور سے گھر کی طرف واپس آرہا تھاکہ کار نہ روکنے پر سات کس نا معلوم ڈاکوئوں نے قتل کر دیا ۔ ورثہ قاتلوں کی گرفتاری کے منتظر۔ تفصیلات کے مطابق وڈانہ کا رہائشی خاندان کا واحد کفیل محمد سردار انتہائی شریف انسان تھاجو ٹیکسی چلا کر بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا چند روز قبل رات کے وقت قصور سے واپس آ رہا تھا کہ سات نا معلوم ڈاکوئوں کے لوٹنے کی کوشش کی اور فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔

پولیس تھانہ صدر نے نا معلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بعد ازاں15 روز گزرنے کے باوجود تا حال ملزمان کاکوئی سراغ نہ مل سکا۔ ورثہ نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی او قصور سے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔