پوران/جہلم (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) مشین محلہ اثریہ روڈ پر ڈکیتی کرنے والے ملزمان گرفتار اسلحہ اور بھاری رقم برآمد شہریوں کا ایس آیی راجہ سرفراز کو خراج تحسین تفصیلات کے مطابق جہلم شہر کا گنجان آباد علاقہ مشین کچھ ماہ قبل موبایل سم فروخت کرنے والی ایک نجی فرینچایز میں 2 ملزمان نے دن دیاڑے اسلحے کی نوک پر ڈکیتی کی اور بھاری رقم لے کر موقع سے فرار ہو گے جسکی وجہ سے نہ صرف شہریوں میں خوف ہراس پایا جانے لگا بلکہ ملزمان کی گرفتاری بھی محکمہ پولیس کے لیے بہت بڑا چیلنج تھی اسوقت کے ڈی پی او جہلم مجاہد اکبر خان نے یہ زیمہ داری تھانہ سٹی کے سب سے قابل اور ایماندار آفیسر راجہ سرفراز کو سونپی جو کہ تھانہ سٹی کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا۔
ایس آیی راجہ سرفراز نے اپنی زیمداری نہباتے ہوے ملزمان کے خلاف تفتیش شروع کر دی فرحان اشرف ولد محمد اشرف اور قابل لال ولد لال مسیح سکنہ راولپنڈی کو ڈرامایی انداز میں گرفتار کر لیا دونوں ملزمان سے فرینچایز میں ڈکیتی کے دوران استمعال ہونے والا اسلحہ 2 عدد 30 بور پسٹل اور 2لاکھ 89 ہزار رقم برآمد کر کے دونوں ملزمان سے تفتش شروع کر دی شہری اور سماجی حلقوں کا ایس آیی راجہ سرفراز کو خراج تحسین اور امید ظاہر کی کہ ایس آیی راجہ سرفراز آگے بھی ایسی ایمانداری اور دیانت داری سے عوام کی خدمت کرتے رہے گیے تا کہ ہمیشہ کی طرح آگیے بھی عوام کا محکمہ پولیس پر اعتماد رہے۔