ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، سر شام ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں پولیس نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں

Robbery

Robbery

پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں ، سر شام ہونے والی ڈکیتی کی وارداتیں پولیس نااہلی کو ظاہر کرتی ہیں تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر و گردونواح میں ہو نے والی ڈکیتی و چوری کی متعد د وارداتیں کی وجہ سے شہر ی عدم تحفظ کا شکا رہیں۔

گرشتہ زور چھ نامعلو م ڈاکوئوں نے نواحی بستی سی پلاٹ کے رہائشی رانا قاسم علی ولد رانا دلدار کے گھروں میں داخل ہو گئے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 7 تولے طلائی زیورات، 700 سعودی ریال ، 5 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کرفرار ہو گئے ، عطاٹائون کے رہائشی مختار احمدولد فضل محمد کے گھر چھ نامعلوم ڈاکوئوں داخل ہو کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر طلائی زیورات اور دوعدد موبائل لوٹ کرفرار ہو گئے۔

محلہ عمرفاروق کالونی میں رہائش پذیر DFOجنگلات فیصل آباد چوہدری جاوید گل نے اپنی سرکاری گاڑی نمبر 3707 FDT گلی کھڑی کرکے گھر کے اند ر چلا گیا نامعلوم چور گاڑی چوری کرکے لے گئے، متاثرین نے تھانہ پیرمحل پولیس کو تحریری