لاس اینجلس (جیوڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق رابن ولیمز 70 کی دہائی کے ٹی وی شو ”مورک اینڈ منڈی” کے بعد پہلی بار ایک نئی ٹی وی سیریز ”دی کریزی ونز” میں کام کریں گے۔ لاس اینجلس مورک نامی ایک خلائی مخلوق کا کردار ادا کرکے شہرت پانے والے 62 سالہ ولیمز اس نئی مزاحیہ سیریز میں ایک اشتہاری کمپنی کے سربراہ کا کردار ادا کریں گے۔ سارہ میشیل گیلر ان کی بیٹی کا کردار ادا کریں گی۔ یہ سیریز ایلی مکبیل اور فرینڈز کے بانی ڈیوڈ ای کیلی کی پیشکش ہوگی اور امریکہ میں یہ ستمبر میں نشر کی جائے گی۔
اس حوالے سے رابن ولیمز کا کہنا ہے کہ انھیں امید ہے کہ ناظرین ان کے کردار سائمن رابرٹس سے متاثر ہوں گے۔ ہم ایک ایسا کردار بنانا چاہتے ہیں لوگ جسے پہچان سکیں۔ میرے خیال میں لوگوں کو نہ صرف میرا کردار پسند آئے گا بلکہ میرے کردار کے تمام دیگر افراد کے ساتھ رشتے بھی پسند آئیں گے۔ واضع رہے رابن ولیمز کا شمار ہالی ووڈ کے منجھے ہوئے اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کئی فلموں میں جاندار اداکاری کرکے لوگوں سے داد تحسین وصول کی ہے۔ رابن ولیمز کی یہ نئی سیریز آئندہ سال امریکہ میں متعارف کروائی جائے گی۔