روجر فیڈرر کا شنگھائی ماسٹرز ڈبلز ایونٹ میں کامیاب ڈیبیو

 Roger Federer

Roger Federer

چین کے شہر شنگھائی میں ہونیوالے اے ٹی پی کے ڈبلز ایونٹ میں سوئس سٹار روجر فیڈرر کو مقامی کھلاڑی زینگ زی کے ساتھ وائلڈ کارڈ اینٹری ملی۔ اپنے ڈیبیو میچ میں انہوں نے چینی کھلاڑی کے ساتھ مل کر جنوبی افریقہ اور روس کے کھلاڑیوں کا کھیل اڑتالیس منٹ میں ہی ختم کر دیا۔

روجر فیڈرر اور زینگ زی نے حریف جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ ایک سے شکست دی۔ سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر کو گزشتہ چند ماہ سے خراب پرفارمنس کا سامنا ہے جس کے بعد سٹار کھلاڑی نے ڈبلز میں اپنی قسمت آزمانے کا سوچا ہے۔

سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں جرمنی کے ٹومی ہاس نے امریکہ کے سیم کیوری کو چھ چار چھ چار سے مات دی جبکہ امریکہ کے جون ایسنر کو کولمبین حریف سانتیاگو کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی۔