راجر فیڈرر نے شنگھائی ماسٹرز ٹائٹل اپنے نام کر لیا

Roger Federer

Roger Federer

شنگھائی (جیوڈیسک) نامور سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پہلی بار شنگھائی ماسٹرز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں انہوں نے فرنچ حریف جائلز سائمن کو شکست دی۔

اس فتح کے بعد فیڈرر اے ٹی پی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ سیزن کا چوتھا ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد فیڈرر نے والہانہ اور جذباتی انداز میں دونوں ہاتھ فضا میں بلند کر کے فتح کا جشن منایا۔ گروئن انجری کے شکار جائلز سائمن کورٹ پر تیزی سے حرکت کرنے سے قاصر رہے۔