راجر فیڈرر کی مونچھوں کا نیا سٹائل

Roger Federer

Roger Federer

سوئزرلینڈ (جیوڈیسک) سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کے مونچھوں کے سٹائل نے تو نتھو لعل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سوئزرلینڈ سابق عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر کو بڑی بلکہ تا والی مونچھوں کے ساتھ دیکھ کر آپ کو بھی حیرانی ہو رہی ہو گی۔

پریشان نہ ہوں سوئس کھلاڑی کی یہ مونچھیں اصلی نہیں بلکہ یہ ایک کمرشل ریکارڈ کرنے کے لئے راجر فیڈرر نے یہ روپ دھارا ہے۔ دکھایا گیا ہے کہ فیڈرر مخصوص کمپنی کے ریکٹ سے کھیلیں تو ان کی توانائی اور کارکردگی کا جادو ایسے سر چڑھ کر بولتا ہے جیسے اوپر کی طرف بل کھاتی ہوئی ان کی جعلی مونچھیں۔