روجرز کپ ٹینس، اینڈی مرے اور نوواک جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Posted on August 15, 2015 By Majid Khan کھیل
Andy Murray
کینیڈا (جیوڈیسک) روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے اور سربیا کے نوواک جوکووچ نے اپنے اپنے میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔
کینیڈا میں جاری روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواوک جوکووچ اور امریکا کے جیک سوک آمنے سامنے ہوئے۔
نوواک جوکووچ نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی کھلاڑی کو باآسانی سٹریٹ سیٹس میں چھ دو ، چھ ایک، سے مات دے کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔
جب کہ دوسرے میچ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے لگزمبرگ نے گائیلس مولر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین، چھ دو سے زیر کر کے ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com