مونٹریال (جیوڈیسک) جرمنی کے فلوریان مئیر اور لٹویا کے روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے، سربیا کے جانکو کا سفر اپ سیٹ شکست کے بعد پہلے رانڈ میں ہی ختم ہو گیا۔ مونٹریال میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے رانڈ میں جرمنی کے فلوریان مئیر اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومک مدمقابل ہوئے۔
فلوریان نے آسٹریلوی حریف کے خلاف ایک گھنٹہ اور سینتیس منٹ کے مقابلے میں پانچ سات، چھ تین اور چھ تین سے فتح اپنے نام کی۔ دوسرے رانڈ میں جرمن کھلاڑی کا مقابلہ عالمی نمبر ایک اور دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ سے ہو گا۔
ایک اور مقابلے میں لٹویا کے آرنسٹ گلبز نے سپینش حریف لوپیز کے خلاف کامیابی حاصل کی، ارنیسٹس کی سٹریٹ سیٹس میں فتح کا سکور سات چھ اور چھ چار رہا۔