راجرز کپ ٹینس میں جوکووچ کی کامیابی

Jukuuc

Jukuuc

مانٹریال سربیا کے نواک جووکووچ نے راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا کامیاب آغاز کردیا، امریکا کے ان فارم جان ازنر شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈمیچ میں نوواک جوکووچ کا مقابلہ جرمنی کے فلورین مائیر سیتھا، ٹاپ سیڈ نے یہ میچ چھ دو اور چھ ایک سے جیت کر اگلے راونڈ میں جگہ بنائی۔

میچ کے بعد انہوں نے اپنے منفرد ڈانس سے شایقین کو محظوظ بھی کیا۔ادھر مقامی کھلاڑی ویزک پوس پیسیل نے امریکا کے جان ازنر کو شکست دے کر اپ سیٹ کردیا، کینیڈین کھلاڑی کی جیت کا اسکور پانچ سات، سات چھ اور سات چھ رہا۔