راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ : نواک جوکووک کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Yamazaki Jukuuk

Yamazaki Jukuuk

مانٹریال (جیوڈیسک) ٹاپ سیڈ نوواک جووکوچ سخت مقابلے کے بعد راجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، اینڈی مرے شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں جاری ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ کا مقابلہ تھا ازبکستان کے ڈینس اسٹومن سے، پہلا سیٹ ازبک کھلاڑی نے اپنے نام تو کیا، لیکن دوسرا اور تیسرا سیٹ جیت کر جوکووچ نے میچ میں کامیابی حاصل کر لی۔

ان کی جیت کا اسکور دو چھ، چھ چار اور چھ چار رہا، میچ کے بعد جوکووچ نے ٹورنامنٹ میسکوٹ کے ہمراہ فاتحانہ ڈانس بھی کیا، اسپین کے رافیال نڈال پولینڈ کے جرزی جینووچ کو اسٹریٹ سیٹس ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، برطانیہ کے اینڈی مرے کا سفر تیسرے راونڈ میں ختم ہو گیا، لیٹویا کے ارنیسٹس گلبیس نے انہیں چھ چار اور چھ تین سے شکست دی۔