راجرز ٹینس کپ ، سرینا ولیمز، رافیل نڈال نے ٹائٹل جیت لیے

Rafael Nadal

Rafael Nadal

مانٹریال (جیوڈیسک) راجرز کپ ٹینس کے فائنل مقابلوں میں سرینا ولیمز اور رافیل نڈا ل نے فتح حاصل کر لی۔ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کھیلے جانے والے راجرز کپ کے فائنل میں سپین کے رافیل نڈال نے کینیڈا کے میلوس رائونک کو شکست دی۔ رافیل نڈال میچ میں حریف کھلاڑی پر چھائے رہے اور ایک آسان مقابلے میں ٹائٹل اپنے نام کیا۔

میچ کا سکور 2-6 اور 2-6 رہا۔ خواتین کے فائنل مقابلے میں سرینا ولیمز نے شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے فتح اپنے نام کی۔ انھوں نے فائنل میں روم کی کرسٹی سورانا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، میچ کا سکور 0-6 اور 2-6 رہا۔