ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کی بد معاش ببلی پریانکا نے اب باکسنگ رنگ میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے باکسر جیسا دکھنے کے لیے جم بھی جوائن کر لیا ہے۔دراصل پریانکا بھارت کی پہلی انٹرنیشنل ویمن باکسنگ چیمپین میری کوم پر بننے والی فلم میں کام کر رہی ہیں۔
جس میں پریانکا چوپڑا میری کوم کا کردار نبھائیں گی۔مکے بازی میں مہارت کے لیے بھاگ ملکا بھاگ کے ٹرینر اور چک دے انڈیا کے ایکشن ڈائریکٹر کی خدمات لی گئی ہیں۔