کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں شر پسند عناصر کی جانب سے کاروبار بند کروانے کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ عوام پرامن رہیں اور اپنے جذبات قابو میں رکھیں۔
رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ بعض عناصر اس طرح کی کارروائیوں کے ذریعے صورتحال خراب کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس کا الزام ایم کیوایم کے سر تھوپا جائے، ایسے عناصر کاایم کیوایم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے تاجروں، صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹرز سے کاروبارکھولنے کی اپیل کی ہے۔