واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کے اقدامات کو نسل کشی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے، میانمار حکومت جامع تحقیقات کروا کر واقعات میں ملوث افراد کو سزا دلائے۔
ان کا کہنا تھا کہ دباؤ بڑھانے کے لئے امریکہ میانمار پر پابندی لگا سکتا ہے۔
گزشتہ روز ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھی روہنگیا دیہات کو کھلی چھت والے قید خانے قرار دیتے ہوئے فوجی جرنیلوں کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلانے کا عندیہ دیا تھا۔