اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے برما کے مسلمانوں پر لرزہ خیز مظالم کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کے لئے تحریک التواء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی۔
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی شاہ محمود قریشی، شیریں مزاری، اسد عمر، ڈاکٹر عارف علوی اور شفقت محمود کی جانب سے تحریک التواء جمع کرائی گئی۔
تحریک التواء میں کہا گیا ہے کہ ایوان برما میں مسلمانوں کے قتل عام کا معاملہ فوری طور پر اٹھائے، لاکھوں برمی مسلمانوں کے گھر نذر آتش کئے جا رہے ہیں، معاملے کی نزاکت کے پیش نظر ایوان میں جامع بحث کی جائے اور قومی لائحہ عمل سامنے لایا جائے۔