اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔
یو این او، عالمی ادارے اور انسانی حقوق کے ٹھیکیدار خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جو قابل مذمت ہے۔
پارٹی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ انسانی حقوق کے علمبرداروں کو برما میں بے گناہ لوگوں کا خون اور لاشیں نظر نہیں آ رہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ او آئی سی ان حالات میں فوری اور ہنگامی اقدامات کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم حکمران اس مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں اور برما حکومت سے دو ٹوک بات کریں۔