اقوام متحدہ (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں اور بنگلہ دیش کے مہاجرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یو این ایچ سی آر کی خاتون ترجمان ملیسا فلیمنگ نے بتایا کہ تارکین وطن خاص طور پر روہنگیائی اور بنگلہ دیشی مسلمانوں کی جنوب مشرقی ایشیا کی طرف ہجرت کی لہر میں رواں ماہ کے آخر تک تیزی آ جائیگی۔
اب تک 1100 بنگلہ دیشی اور روہنگیا مسلمان کھلے سمندر میں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیا کی سمت غیر محفوظ کشتیوں کے ذریعے مہاجرت کے نتیجے میں انسانی جانوں کو لاحق خطرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے آغاز سے اب تک 1100بنگلہ دیشی اور روہنگیا کے مسلمان کھلے سمندروں میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔