نئی دہلی (جیوڈیسک) انڈین ٹیم کے بلے باز روہت شرما زخمی ہونے کے باعث اب انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔ روہت شرما انگلینڈ کیخلاف پانچویں ون ڈے میں زخمی ہو گئے تھے۔
چیف سلیکٹر ایم ایس کے پرساد کے مطابق روہت شرما کی انجری کے باعث انھیں چھ سے آٹھ ہفتوں تک آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔ ضروت پیش آنے پر ان کی سرجری بھی کی جا سکتی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل شیکھر دھون اور کے ایل راہل بھی زخمی ہونے کے بعد ٹیم سے باہر ہو گئے تھے۔
روہت شرما کے زخمی ہونے کی وجہ سے گوتھم گھمبیر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 9 نومبر سے ہو گا۔