بھارتی ہدایتکار روہیت شیٹھی اپنی فلم سنگھم کے سیکوئیل سنگھم ٹو کی فائنل کاسٹنگ کرلی ہے اور اجے دیوگن ایک بار پھر سنگھم ٹو میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
گول مال، گول مال ریٹرنز، آل دی بیسٹ اور بول بچن جیسی سپر ہٹ فلمز دینے والے بالی وڈ کے نامور ہدایتکار روہیت شیٹھی نے اپنی فلم سنگھم کی بے مثال کامیابی کے بعد اسکا سیکوئیل سنگھم ٹو بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لیڈنگ کردار میں اجے دیوگن کو کاسٹ کر لیا ہے۔
اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم چنائی ایکسپریس میں شاہ رخ خان کی کاسٹنگ کے بعد اس بات کی کافی چرچا ہوئی تھی کہ اجے دیوگن جو کہ روہیت کی ہر فلم میں لیڈنگ کردار میں نظر آتے تھے ان کے اور روہیت کے درمیان سرد جنگ چل رہی ہے لیکن سنگھم ٹو میں اجے دیوگن کی مرکزی کردار میں کاسٹنگ سے ایسی تمام افواہوں نے دم توڑ دیا ہے۔