روہڑی (جیوڈیسک) روہڑی کی مقامی عدالت میں پیشی پر آئے قیدی کو مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ حملہ آور گرفتار کر لیا گیا ہے. پولیس کے مطابق سینٹرل جیل ٹو سے پولیس قیدیوں کو لے کر سول کورٹ روہڑی پہنچی تو اچانک ملزمان نے قتل کے ملزم قیدی عبدالرحیم جعفری پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔
فائرنگ کی زدمیں آکر ایک اورقیدی زخمی بھی ہوا۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کے بعد ایک حملہ آور کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، مقتول کچھ عرصہ قبل مہر برداری کے ایک شخص کے قتل میں ملوث تھا۔