روہڑی : عید پر پکوان کھانے سے 50 سے زائد افراد متاثر، بچہ جاں بحق

Rohri

Rohri

روہڑی (جیوڈیسک) سکھر کی تحصیل روہڑی میں عید کے پکوان زیادہ کھانے سے 50 سے زائد افراد ہیضے کے مرض میں مبتلا ہو گئے، جس میں زیادہ تعداد بچوں کی ہیں جس میں ایک بچہ انتقال کر گیا۔ یہ واقعہ روہڑی کے ریگستانی علاقے گوٹھ عبدالرحمان میں پیش آیا جہاں گاوں کے لوگوں نے عید کے پکوان تیار کیے تھے۔

کھانے کی زائد مقدار کھانے سے 50 سے زائد افراد ا کی حالت غیر ہو گئی واقعے کی اطلاع ملتے ایس ڈی ایم سید شاہد علی شاہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ہمراہ گاوں پہنچ گئے اور متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ڈاکٹروں کے مطابق 6 مریضوں کی حالت زیادہ خراب تھی مگر اب وہ خطرہ سے باہر ہے۔