روہڑی : فرسودہ رسم کاروکاری کے تحت لڑکا اور لڑکی قتل

Rohri

Rohri

روہڑی (جیوڈیسک) پسند کی شادی کے لیے جانے والے جوڑے کو کاروکاری قرار دے کر قتل کر دیا گیا جس کے بعد دو گروپوں میں تصادم میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے پانچ ملزم گرفتار کر لیے۔ روہڑی کے قریب کھجور مارکیٹ میں میرانی اور لکھن برادریوں کے درمیان دشمنی چلی آ رہی ہے۔ لکھن برادری کی کلثوم میرانی برادری کے نوجوان شہزاد کے ساتھ پسند کی شادی کرنے جا رہی تھی۔

کہ لکھن برادری نے انہیں کاروکاری قرار دے کر قتل کر دیا جس کے بعد دونوں گروپوں میں تصادم ہو گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ دونوں لاشوں اور زخمیوں کو ھسپتال پہنچا دیا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا ہے۔