روہڑی، پلیٹ فارم پر کھڑی تین بوگیوں میں آتشزدگی

Fire

Fire

روہڑی (جیوڈیسک) روہڑی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر کھڑی مسافر ٹرین کی تین بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر ریلوے کے عملے نے پہنچ کر آگ پر قابو پاکر دیگر بوگیو ں کو جلنے سے بچالیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز روہڑی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر پانچ کے یارڈ میں کھڑی اکبر بگٹی ایکسپریس کی تین بوگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جسکے شعلے دور تک دیکھے گئے۔

ریلوے حکام نےموقع پر پہنچ کر دیگر دو بوگیوں کو علیحدہ کرکے جلنے سے بچا لیا ،روہڑی، سکھر اور ریلوے کی فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا، ریلوے افسران کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔