روجھان(جیوڈیسک)روجھان کے علاقے گوٹھ مزاری میں 30 انچ قطر کی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کر دی گئی جس سے پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے بعض علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔
روجھان اور سوئی کے درمیان گوٹھ مزاری میں 30 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو شر پسند عناصر نے دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے باعث پنجا ب اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ایک ہی ہفتے میں اس پائپ لائن کو دوسری بار تباہ کیا گیا ہے۔