روجھان (جیوڈیسک)روجھان کے قریب مین سوئی گیس پائپ لائن تاحال بحال نہ کی جاسکی۔ ۔پنجاب، خیبر پختونخوا کے سی این جی اسٹیشنز سمیت گڈو تھرمل پاور اسٹیشن بھی گیس کی سپلائی سے محروم ہے۔
گزشتہ رات شدت پسندوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا جانے والی مین سوئی گیس پائپ لائن بارودی مواد سے تباہ کر دی جس کی وجہ سے پنجاب ،خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں کی گیس سپلائی بند پڑی ہے۔ سی این جی اسٹیشنز سمیت گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کو بھی گیس کی سپلائی بحال نہیں کی جا سکی۔