روجھان : چھوٹو گینگ کے مطالبات تسلیم، اہلکار بازیاب

Rojhan Police

Rojhan Police

روجھان (جیوڈیسک) روجھان میں چھوٹو گینگ کے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد مغوی آٹھ پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ مقامی رکن پنجاب اسمبلی عاطف مزاری اور چھوٹو گینگ کے درمیان مذاکرات رات بھر جاری رہے جس میں چھوٹو گینگ کے مطالبات مان لیے گئے۔

جس کے بعد مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ مذاکرات میں کامیابی کے بعد چھوٹو گینگ کو محفوظ راستہ بھی فراہم کیا گیا۔ مغوی پولیس اہلکاروں کیعلاوہ ایک ماہ قبل کچی سے اغوا کئے گئے انجینئر اور بستی ملوک سے اغوا کیا گیا ڈاکٹر اور اس کے دو ساتھیوں کو بھی بازیاب کرا لیا گیا۔