روجھان : تین دن گزر گئے، پولیس اہلکار بازیاب نہ ہو سکے

Rojhan

Rojhan

روجھان (جیوڈیسک) روجھان آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ روجھان میں مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے ڈاکوں سے مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔ کچا جمال کے علاقے میں تین روز گزر جانے کے باوجود بھی مغوی پولیس اہلکاروں کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔

اہلکاروں کی بازیابی کے لیے مقامی رکن پنجاب اسمبلی عاطف مزاری ڈاکووں سے مذاکرات کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب آئی جی پنجاب خان بیگ کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات ناکام ہو گئے تو پھر ڈاکوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائیگا۔ آئی جی پنجاب آج صبح روجھان پہنچے تھے۔ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔