رول، ڈائریکٹر اور پیسہ سبھی اہمیت رکھتے ہیں: انوپم کھیر

Anupam Kher

Anupam Kher

لندن (جیوڈیسک) انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر یش چوپڑہ سے ایک فیملی کی طرح تعلقات تھے۔

یش چوپڑا کے ساتھ فلمیں تو میں نے بہت سی کی ہیں لیکن گذشتہ 15 برسوں میں ذاتی طور پر میری ان سے زیادہ جان پہچان ہوئی۔ ہم دونوں بریک فاسٹ فرینڈ تھے۔

اگر میں ممبئی میں ہوتا تھا تو ہفتے میں تین یا چار روز تو صبح کا ناشتہ ان کے ساتھ کرتا تھا۔ ان پندرہ سولہ برسوں میں مجھے ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ان کے پاس معلومات کا خزانہ ہوتا تھا۔ زندگی کے تئیں ان کا نظریہ بہت خوبصورت ہوتا تھا۔

وہ بہت خوش مزاج اور زندہ دل انسان تھے۔ مٹی سے جڑے ہوئے انسان تھے۔ جتنے پیشنیٹ وہ فلموں کو لے کر تھے، اتنے ہی پیشینٹ کھانے اور شاعری کے حوالے سے بھی تھے۔ یش چوپڑا جیسے ڈائریکٹر ہوتے تھے تو میں کبھی ذکر تک نہیں کرتا تھا کہ کیا رول ہے۔

دراصل میں رشتوں کو بہت اہمیت دیتا ہوں۔ اگر کسی ڈائریکٹر کے ساتھ میرا رشتہ بن جاتا ہے تو میں رول سے زیادہ اس فلمساز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے سے گزرنا چاہتا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی سنیما اپنے بہترین دور سے گزر رہا ہے۔