رولنگ نے ہیری پوٹر دوبارہ لکھنے کا عندیہ دے دیا

Harry Potter

Harry Potter

لندن (جیوڈیسک) مصنفہ کے ناول پر بننے والی آخری فلم،”ہیری پوٹر اینڈ دی ڈیتھلی ہیلوز“بنی تھی۔ اس کے بعدرولنگ نے جادو گر لڑکے کے کردار کو دوبارہ لانے سے انکار کر دیا تھا۔ رولنگ نے کہا تھا کہ اب وہ ہیری پوٹر پر کبھی کوئی دوسری کتاب نہیں لکھے گی۔

اب ایک سوال کے جواب میں اس نے اتنا اشارہ تو دیا ہے کہ وہ کسی وقت دوبارہ اس کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ تاہم 49 سالہ مصنفہ نے اس حوالے سے کوئی ٹائم فریم دینے سے انکار کیا ہے۔

بلکہ اس کا کہنا ہے کہ آئندہ چند سالوں کے دوران تو ہیری پوٹر کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی، اور اس کے بعد شائد کچھ کروں۔