نیویارک (جیوڈیسک) ڈبلیو ڈبلیو ای پے بیک ایونٹ میں مشہور ریسلر رومن رینز نے اپنے ٹائٹل کا دفاع کر لیا ہے۔ اے جے سٹائلز نے زبردست مقابلہ کیا۔
میچ کے دوران رومن رینز کو دو بار لگا کہ وہ یہ لڑائی ہار جائیں گے کیونکہ کاؤنٹ آؤٹ اور ڈس کوالیفائی ہو گئے تھے تاہم اس موقع پر شین اور سٹیفنی میکموہن نے میچ کو نو ڈس کوالیفکیشن اور نو کاؤنٹ آئوٹ قرار دیتے ہوئے اسے دوبارہ شروع کروا دیا۔
اے جے سٹائلز نے رومن رینز کی ٹانگوں کو نشانہ بنا کر اپنے جال میں پھنسائے رکھا۔ میچ کے دوران ایک موقع پر لیوک گیلوز اور کارل اینڈرسن نے بھی دھاوا بولا مگر اس موقع پر رومن رینز کے کزن جمی اور جے اوسو نے وہاں آ کر چیمپئن کی مدد کی۔ بعد ازاں رومن رینز نے سپرمین پنج کے ذریعے میچ کا نقشہ پلٹ دیا اور جلد اے جے سٹائلز کو چت کرکے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ریسلرز کے درمیان بائیس مئی ری میچ ہوگا۔