ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی رومانوی فلم لٹیرا کے میوزک لانچ میں فلم کی کاسٹ کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریب کے دوران ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے فلم کی موسیقی کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ گانے لوگوں کو ضرور پسند آئیں گے۔
اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی تو انہیں یوں لگا جیسے وہ کردار کے لئے موزوں نہیں، لیکن ہدائتکار وکرم ادیتیہ نے انکی حوصلہ افزائی کی۔ فلم پانچ جولائی کو ریلیز کی جا رہی ہے۔