ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی میں بالی وڈ کی رومینٹک فلم “یہ جوانی ہے دیوانی”کا پریمئر ہوا،رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کی یہ فلم آج ریلیز ہو گئی ہے،اداکار رنبیر کپور کہتے ہیں۔
شائقین ان کی فلم کو ایک چانس دیتے ہوئے ضرور دیکھیں۔یہ جوانی ہے دیوانی کے پریمیئر میں دپیکا پڈکون،رنبیر اور کرن جوہر سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔فلم کی سپیشل سکریننگ کے موقع پر رنبیر کپور کا کہنا تھا۔
ٹیم نے ڈیڑھ سال محنت کی،وہ فلم کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔یہ جوانی ہے دیوانی میں اداکار رنبیر کپور دپیکا پڈکون کو پٹاتے نظر آتے ہیں۔فلم میں شامل ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے آئٹم سانگ نے پہلے ہی دھوم مچا رکھی ہے۔