کسی کے ساتھ بھی رومانس کر سکتی ہوں، یہ میرا کام ہے: پریانکا چوپڑا

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے وہ کسی کے ساتھ بھی رومانس کر سکتی ہیں، یہ انکا کام ہے۔

پریانکا نے یہ بات اپنی حقیقی زندگی کے بارے میں نہیں بلکہ اپنی فلمی زندگی کے بارے میں کہی ہے۔ اداکاری اور گلوکاری کے بعد اب وہ ایک فلم ایوارڈز شو کی میزبانی بھی کریں گی۔ اس شو میں انکے ساتھی رنبیر کپور ہوں گے۔

ایک پریس کانفرنس میں جب پریانکا سے پوچھا گیا کہ انہیں شاہ رخ خان کے ساتھ میزبانی کرنا چاہیئے تھی کیونکہ ان دونوں کی آن اسکرین جوڑی رومانوی لگتی ہے تو انہوں نے کہا صرف وہی کیوں، وہ کسی کے ساتھ بھی رومانس کر سکتی ہیں۔