رومانیہ نے افغانستان آپریشنز میں حصہ لینے والے کتے کی حفاظت کیلئے قانون میں ترمیم کر لی

Romania

Romania

بخاریسٹ (جیوڈیسک) رومانیہ نے افغانستان میں دلیرانہ خدمات پیش کرنے کے باعث ہیرو بن جانے والے ریٹائرڈ کتے کو بچانے کیلئے قانون میں ترمیم کر دی۔ 5 سالہ میکس نے افغانستان میں دو مشنز میں شرکت کی۔

کتے کے حق میں ایک آن لائن مہم چلائی گئی جس پر 27 ہزار افراد نے دستخط کئے۔ رومانیہ کے قانون میں ریٹائر ہونیوالے کتوں کی حفاظت کیلئے کوئی شق نہیں تھی اور انہیں چھوڑ دیا جاتا تھا۔