رومانیہ کے وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Romanian PM -German Chancellor

Romanian PM -German Chancellor

جرمن (جیوڈیسک) چانسلر انگیلا میرکل نے رومانیہ کے وزیراعظم وکٹر پونٹا سے قانون کی حکمرانی اور بدعنوانی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات اٹھانے کے لیے کہا ہے۔ برلن میں پونٹا سے ایک ملاقات کے دوران چانسلر میرکل کا کہنا تھا کہ رومانیہ میں ان دونوں شعبوں میں بہتری کی اشد ضرورت ہے۔

اس موقع پر دونوں رہنماں نے اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی بات کی۔ رومانیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک جرمنی اور یورپی یونین کا قریبی ساتھی بننا چاہتا ہے۔ رومانیہ کو باقاعدگی سے اپنے ملک میں انصاف کی صورتحال اور منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف حکومتی اقدامات کے بارے میں یورپی یونین کے سامنے رپورٹ پیش کرنا پڑتی ہے۔