رومانیہ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

Romania

Romania

رومانیہ میں ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا. جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک خاتون کو بچالیا گیا۔ شمال مغربی رومانیہ میں ہیلی کاپٹر جھیل میں گرکر تباہ ہوگیا۔

حادثے میں پائلٹ سمیت پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں میں تین کا تعلق جرمنی جبکہ ایک رومانیہ کا باشندہ شامل ہے۔ حادثیکی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ ہیلی کاپٹرمیں سوار ایک خاتون کو جائے حادثہ کے نزدیک موجود شخص نیجھیل میں کود کر بچا لیا۔