رومانیہ: فیتو کی شاخ کو بند کر دیا گیا

Romania

Romania

رومانیہ (جیوڈیسک) رومانیہ کے شہر مجیدئیے میں فیتو کے اسکولوں کی شاخ’ تونا ‘وقف سے متعلق اور غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث ہوسٹل بند کر دیا گیا ہے۔

ترکی تعاون اور ترقی ایجنسی ‘تیکا’ کے بخارسٹ کے کوآرڈینیٹر احمد داستان نے ہوسٹل کو بند کرنے سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ہوسٹل کو ،غیر قانونی کاروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے، حکام کی طرف سے بند کیا گیا ہے۔

داستان نے کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال میں زیادہ بھرپور صلاحیت کے ساتھ خدمات دینے کے لئے تیکا ہوسٹل کی عمارت میں فیزی بیلٹی کاروائیاں کر رہی ہے اور کام مکمل ہونے کے بعد ہوسٹل کو رومانیہ کے مفتی دفتر کے حوالے کر دیا جائے گا۔